صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی کاغذات کے جانچ پڑتال کامرحلہ مکمل ،ْتمام کاغذات نامزدگیاں درست قرار

منگل 19 جون 2018 18:50

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36سکندرآبادسوراب سے کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی کاغذات کے جانچ پڑتال کامرحلہ مکمل تمام کاغذات نامزدگیاں درست قرار، تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 36سکندرآبادسوراب سے کاغذات جمع کرنے والے تمام امیدواروں کی کاغذات جانچ پڑتال کے مرحلے میں درست قرارپائے گئے ،پی بی 36سکندرآبادسے امیدواروںمیں شامل نواب ثناء اللہ خان زہری ،نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری جمعیت علماء اسلام کے امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی بی این پی عوامی کے میراسراراللہ خان زہری میرظفراللہ خان زہری میرضیاء اللہ خان زہری جھالاوان عوامی پینل کے میرشفیق الرحمن مینگل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسردارزادہ راحمین محمدحسنی بی این پی مینگل کے میرعبدالرسول مینگل پی ٹی آئی کے انجنیئر عبداللہ علی آزادامیدوارڈاکٹرسیف اللہ رودینی حاجی عبداللہ محمدایوب رودینی قاضی حسن علی ساسولی سمیت سولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کامرحلہ مکمل ہوگیا ،مکمل چھان بین کے بعدریٹرنگ آفیسرکلیم اللہ موسیانی کی جانب سے پی بی 36سکندرآبادسوراب سے تمام امیدواروں کے کاغذات درست قراردیئے گئے ۔