سید علی گیلانی کو مسلسل 17سال سے نماز عید ادا کرنے سے روکا جارہا ہے‘حریت کانفرنس

سید علی گیلانی2010ء سے اپنے گھر میں نظربند ہیں‘ ان کی رہائشگاہ کے باہر ہمیشہ دو بکتربند گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں

منگل 19 جون 2018 18:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے 89سالہ چیئرمین سید علی گیلانی کو مسلسل 17ویں سال بھی نما ز عید ادا کرنے سے روک دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ سید علی گیلانی کو مسلسل 17سال سے نماز عید کرنے سے روکا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو2010ء سے اپنے گھر میں نظربند کررکھا ہے۔ ان کی رہائشگاہ کے باہر ہمیشہ دو بکتربند گاڑیاں کھڑی رہتی ہیںتاکہ انہیںگھر سے باہر نہ آنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا حریت چیئرمین نے عید الفطر کے موقع پر حیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائشگاہ سے باہر آنے کی کوشش کی لیکن ان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات بھارتی فورسز نے انہیں گھر سے باہر نہیں آنے دیا۔ انہیں عیدگاہ سرینگر میں نماز عید ادا کرنی تھی ۔