امریکا اور جنوبی کوریا کا دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اگست میں معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کا فریڈم گارجیئن نامی فوجی مشقوں کی تمام کارروائیاں معطل کرنے پر اتفاق

منگل 19 جون 2018 18:50

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) امریکا اور جنوبی کوریا نے دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اگست میں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں نے فریڈم گارجیئن نامی فوجی مشقوں کی تمام کارروائیاں معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ اگست میں یہ فوجی مشقیں روک دی جائیں گی۔رواں ہفتے اس معاملے پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر خارجہ، دفاع اور ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔