مومن آباد ،پولیس کی کارروائی ، قبروں میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد

منگل 19 جون 2018 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مومن آباد تھانے نے ایک کارروائی کے دوران قبروں میں چھپایا گیا بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرکے دہشت دردوں کے عزائم اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی،ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع کے زریعے پتا چلا کہ مومن آباد کے علاقے پریشان چوک کے قریب قبرستان میں دو قبروں میں دہشت گردوں نے بارودی مواد چھپایا ہوا ہے جس پر ہم نے ایس ایچ او مومن آباد کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے قبروں کے اندر چھپایا گیا بارودی موادبرآمد کرلیا ،انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد میں ایک عدد بوتل بم تیار شدہ وزنی 0648گرام،تیار شدہ IEDبم لوہے کے کنستر میںجس میں بال بیرنگ،پلیٹ لگی ہوئی ہے جس کا وزن2456گرام تھا،6عددڈیٹونیٹر،ریمورٹ کنٹرول سرکٹ بمعہ انٹینا،ریمورٹ بمعہ بیٹری9وولٹ،20سی25میٹر ڈیٹونیٹنگ وائر،سیفٹی نیوز وائر،اکمونییم پائوڈر9980گرام،6302گرام ڈائنامائٹ،اور گن پائوچ وغیرہ برآمد ہوا،انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بارودی مواد تحریک طالبان پاکستان نے یہاں چھپایا ہوگا اور اس ممواد سے شہر میں کوئی دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتے ہوںگے ،انہوں نے مزید کہا کہ مومن آباد تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔