لاڑکانہ اور میہڑ میں الگ الگ حادثات میں بچے سمیت دو افراد زخمی

منگل 19 جون 2018 18:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) لاڑکانہ اور میہڑ میں الگ الگ حادثات میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ سچل کے حدود چانڈکا پل روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر میں 5 سالہ بچہ سہیل مستوئی شدید زخمی ہوگیا جسے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات علاج کے لیے منتقل کیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب میہڑ کے گاؤں کنڈو واہ کا رہائشی نوجوان 23 سالہ نوجوان نصراللہ سولنگی کام کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہوکر دادو جا رہا تھا کہ میہڑ بائی پاس پر لاڑکانہ آنے والی وین کا موٹرسائیکل سے ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں نصراللہ سولنگی گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے اور زخمی نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے تاہم انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :