عام انتخابات2018کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا

پی بی7سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد،35امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے امیدوار ریٹرنگ آفیسرز کے فیصلے کے خلاف22جون سی27جون تک اپیلیں دائرکر سکتے ہیں

منگل 19 جون 2018 18:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) عام انتخابات2018کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا ،پی بی7سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد،35امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ این ائی259سے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے،مستردامیدوار ریٹرنگ آفیسرز کے فیصلے کے خلاف22جون سی27جون تک اپیلیں دائر کرنے کا حق رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این ائی259سبی ڈیرہ بگٹی کوہلو بارکھان کے لیے ریٹرنگ آفیسر ظہور احمد لانگو کے پاس38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران این ائی259کی38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گے جنہیں ریٹرنگ آفیسر ظہور احمد لانگو نے منظور کرلیے جبکہ سبی کم لہڑی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی07کے لیے ریٹرننگ آفیسر نائمہ مبین کے پاس بھی 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر نائمہ مبین نے مسترد کردیئے ہیں مسترد امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار و ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،پشتونخوامیپ کے امیدوار نوراحمد شاہ خجک سمیت خاتون امیدوار فہمیدہ بی بی شامل ہیں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وجہ تائید کندگان کا سرکاری ملازم ہونا ہے جس پر ریٹرنگ آفیسر نائمہ مبین نے تینوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے 35امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی ہیں تاہم مسترد امیدوار ریٹرنگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف22جون سی27جون تک الیکشن ٹریبونل میں اپنی اپنی اپیلیں دائر کرنے کا استحقاق محفوظ رکھتے ہیں۔