Live Updates

انتخابات وقت پر ہونے چاہیے اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برادشت نہیں،مسلم لیگ (ن)

کراچی میں ن لیگ کو اچھا ریسپانس ملا ہے لیکن چندروز سے شہر میں ہمارے پینا فلیکس اتارے جارہے ہیں ،مفتاح اسماعیل ،رانا مشہود کی پریس کانفرنس

منگل 19 جون 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنماں نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے اس میں ایک منٹ کی تاخیر بھی برادشت نہیں ہے۔ن لیگ ملک کو امن کا گہوار بنایا،اور معیشت بہتر کی۔کراچی میں ن لیگ کو اچھا ریسپانس ملا ہے لیکن چندروز سے شہر میں ہمارے پینا فلیکس اتارے جارہے ہیں اور امیدواروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ن لیگ کوعام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے متوازن ماحول فراہم کیا جائے۔ ووٹ کو اگر عزت نہ ملی تو آپکو بھی عزت نہیں ملے گی۔25جولائی کو شیر کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔انکے لئے دعاگو ہیں اللہ صحتیاب کرے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،پنجاب کے سابق وزیر رانا مشہود، ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ،سلیم ضیا اور مرزا اشتیاق بیگ نے ڈیفنس کے مقامی ہال میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ سے شہباز شریف نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔سندھ پر جو ڈاکا ڈالا گیا ہم ایک ایک پیسے کا حساب لینگے۔گزشتہ 6روز سے یہاں کے کچھ اداروں نے پینافلیکس اتارنا شروع کردیے ہیں۔ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی گئیں۔ہم نے الیکشن کمشن کو درخواست دی ہے اورموقف اپنایا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو لیول پلیننگ فیلڈ نہیں دی گئی تو آپ زمہ دار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کو اگر عزت نہ ملی تو آپکو بھی عزت نہیں ملے گی۔ایک بیٹی کو تم نے استثنی نہیں دیا۔آج کلثوم نواز اس قوم سے سوال کرتی ہیں کہ انصاف اسکا نام ہے کہ آپ اس طرح کا سلوک کریں۔25جولائی کو آپ روک سکتے ہو تو روک لو۔25جولائی کو شیر کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو متحد کر کے دشمن عناصر کو ختم کرنے کا ایجنڈا ہے۔ ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

پاکستان کو مضبوط کرنے کا وژن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013کے پاکستان کو لوگ بھول جاتے ہیں۔اس بار 23 سو روپے صوبوں کو دینگے۔میٹرو بس صرف شہباز شریف نے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی نہیں آتا تو یہ زمہ داری سندھ حکومت کی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جی ڈی پی کی گروتھ بڑھا دی ہے۔3سال میں ایکسپورٹ بڑھادی ہے۔ہم نے قرض لیا ہے آج چونتیس ہزار جی ڈی پی بڑھائی ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس ملک کی اکنامی کو بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بیسک سہولیات ہی مہیا نہیں کرسکتی ہے۔نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے۔مشرف اور زرداری کے دور میں ترقیاقی منصوبے کیوں نہیں بنے ترقی صرف نواز شریف کے دور میں ہی ہوتی ہے۔رانامشہودنے کہاکہ کراچی کی 21 نشستوں میں سے 19 نشستوں پر ہمارے امیدوار موجود ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی بدولت امن کا گہوارا بنا،۔

دہشتگردی کا خاتمہ ہوااور معیشت بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا ترکی جاپان جرمنی سب نے انوسٹمنٹ کی۔سی پیک کی مخالفت جنہوں نے کی وہ نظر آرہی تھی۔فائنینشل انسٹی ٹیوشن ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ رانا مشہود نے کہا کہ ریاستی ادارے حکومت کے نہیں آئین و قانون کے تابع ہوتے ہیں۔جنہوں نے اس ملک کا پیسہ لوٹا اسکا احتساب ہونا چاہیئے۔آج یہ لیڈر بن کر ووٹ مانگنے آرہے ہیں۔

مسلم لیگ نواز پر بار بار حملے کئے گئے۔جس بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا پاناما سے اقاما تک پہنچنے والا مقدمہ کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔شاہ محمد شاہ نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے۔ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔مسلم لیگ ن تمام ریاستی اداروں سے نظم وضبط رکھنے کے لئے ماحول کو سازگار بنائیں۔استدعا کرتے ہیں الیکشن کمیشن سے کہ صاف شفاف انتخابات کے لئے اقدام کئے جائیں۔

قائد کی اہلیہ اور بیٹی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔سندھ کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سے ہم الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔سینیٹر سلیم ضیا نے کہا کہ پی پی کی حکومت کا نتیجہ یہ ہے کہ انہوں نے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ہمارا صرف ایک موقف ہے ہم جمہوری انتظام کے تحت کام کرنا چاہتے ہیں۔آپ ہمیں ووٹ دیں میں سمجھتا ہوں کراچی کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کو اچھا ریسپانس دیا ہے۔

کوتاہی ہر ایک سے ہو جاتی ہے۔یہاں سے شہباز شریف الیکشن لڑ رہیں ہیں۔تاریخ میں یہ پہلی بار ہونے جارہا ہے۔انشاللہ اس بار کراچی سے وزیراعظم مسلم لیگ ن کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانی ایک بنیادی مسئلہ ہے۔یہ مسئلہ نہ پی پی حل کرسکتی ہے نہ ایم کیو ایم حل کر سکتی ہے۔بسوں پر چھتوں پر لوگ سفر کر رہے ہوتے ہیں یہ شرمناک ہے۔اشتیاق بیگ نے کہا کہ ہم ایسا نظام بنائینگے جس سے بہن بیٹیاں مائیں بہتر سفر کرسکیں گی۔آج خوشی کا دن ہے۔بزنس فورم کی یہ خواہش تھی کہ شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔عمران خان کے پیپرز مسترد ہوگئے ہیں۔ن لیگ کے رہنماں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔انکے لئے دعاگو ہیں اللہ صحتیاب کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات