پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی چیف سیکرٹری پنجاب سے ملا قات ،عید کی مبارکباد پیش کی

منگل 19 جون 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول، سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ ، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ ، سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹرمحمد صالح طاہر، سیکرٹری آئی اینڈ سی میڈم سارہ اسلم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن بیرسٹر نبیل احمد اعوان سمیت ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عرفان علی کاٹھیا سے ان کے دفتر میں جاکر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران آفیسران بالا کو عید کی روایتی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا گیا۔ ایسوسی ایشن وفد میں راجہ سہیل احمد صدر ، چوہدری غلام غوث جنرل سیکرٹری سمیت بختیاراحمد ، اعظم خاں ، سلامت علی ، عمران شہزاد ، ایم ایم علی اور عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :