بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میں بدھ کو ’’سائنسی صحافت‘‘ پر سمینار ہوگا

منگل 19 جون 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی میں بدھ (20 جون) کو ’’معروف سائنسی تحریر یا سائنسی صحافت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر نصف روزہ سیمینار ہوگا۔آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق یہ سیمینار آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایل ای جے نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر میں 20 جون کو پاکستان بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن سینٹر (پابک) اور بین الاقوامی مرکزکے زیرِ اہتمام منعقد ہوگا، اس سیمینار میں معروف سائنسدان اور سینئر صحافی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، مقررین میں آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، جامعہ کراچی کے شعبہٴ جغرافیہ کے میریٹوریّس پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی، ایکسپریس میڈیا گروپ کے سینئر صحافی اور بلاگ ایڈیٹر علیم احمد اور فیچر ایڈیٹر سہیل یوسف کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہااس سیمینار کا آغاز بدھ کو صبح 10 بجے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے استقبالیہ لیکچر سے ہوگا جبکہ سیمینار کے اختتام پرسوال و جواب کا مختصر سیشن بھی ہوگا، انھوں نے کہا کہ یہ سیمینار نوآموز صحافیوں، طالب علموں، اساتذہ اور محقیقین کے لئے سائنسی تحریری مہارت و صحافتی ترقی کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔

متعلقہ عنوان :