نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے ،مفتاح اسماعیل

منگل 19 جون 2018 18:51

نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے ،مفتاح اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹرمفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے ۔ہم نے پاکستان کی معیشت کو دسعت دی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اس ملک کی اکنامی کو بنایا ہے۔ہم نے رئیل پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریاں فراہم کی ہیں ۔جب مشرف اور زرداری تھے تو ٹرمنل کیوں نہیں بنے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سابق سندھ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی ہے ۔