شورکوٹ چھاؤنی ،ْ کاراور سائیکل میں تصادم،ایک شخص زخمی

منگل 19 جون 2018 18:48

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) کاراور سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چک 308گ ب کا رہائشی نذیر ولد اللہ دتہ سائیکل پر ٹوبہ شورکوٹ روڈپرجا رہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کارسے ٹکرا کرشدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس 312پھاٹک کے شفٹ انچارج محمد ظفرموقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :