رنگوں کے انتخاب پر اعتماد فراہم کرنے والی ایکزونوبل کی ایپلی کیشن ویژیولائزر استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی

منگل 19 جون 2018 18:48

رنگوں کے انتخاب پر اعتماد فراہم کرنے والی ایکزونوبل کی ایپلی کیشن ویژیولائزر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) دنیا کی صف اول کے پینٹس اور کوٹنگ ساز ادارے ایکزونوبل کی جانب سے پراعتماد انداز سے رنگوں کے انتخاب کے لئے اسکی خوبصورت ایپلی کیشن (Visualizer)استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل کلر ٹول سال 2014 میں متعارف ہوا اور اب یہ 60 سے زائد مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔

اس بہترین ایپلی کیشن کی بدولت صارفین پینٹ کا ایک قطرہ استعمال کرنے سے قبل مختلف شیڈز کو اسی وقت تصور میں لا کر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ اس اہم سنگ میل کو منانے کے لئے یورپ کے دو انتہائی روشن شہر لندن اور ایمسٹرڈیم میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ اس موقع پر عام لوگوں کو موقع دیا گیا کہ وہ لندن کے ٹریفلگر اسکوائر اور ایمسٹرڈیم کے میوزیم پلین پروژیولائزر کے ذریعے ورچوئلی پینٹ کریں۔

(جاری ہے)

ایکزونوبل کے ڈیجیٹل اور ای کامرس کے ڈائریکٹر کورائن ایولائنز نے کہا، "ہمیں اس بات پر بہت خوشی ہے کہ ویژیولائزر مقبول ہورہا ہے ۔ اس نے رنگوں کے لئے صف اول کے ڈیجیٹل ٹول کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ درست رنگوں کا انتخاب بعض اوقات کافی مشکل کام بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے 21 فیصد افراد پینٹ کرنے کا ارادہ ہی ترک کر دیتے ہیں۔ اس ویژیولائزر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین رنگ کے انتخاب سے بے فکر ہوکر اپنے در و دیوار کو خوبصورت بنانے کا کام بخوشی انجام دیں ۔

" اس ایپلی کیشن میں ایک منفرد کمپیوٹرویژن ٹیکنالوجی ہے جس کے پیٹنٹ کی درخواست زیر التوا ہے ،یہ ٹیکنالوجی اپنے استعمال کنندگان کو تصویروں کے فریمز اور دیگر فرنیچر کو متاثر کئے بغیر دیواروں پر حقیقی انداز سے ورچوئل پینٹ کرتی ہے۔ یہ مہارت کے ساتھ آپ کے اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے سامنے ہلتے ہوئے منظر کے مطابق کمرے کی دیواروں پر ورچوئلی پینٹ کرتا جاتا ہے۔

ایکزونوبل کے ڈیجیٹل اور ای کامرس کے ڈائریکٹر کورائن ایولائنز نے کہا، "بعض صارفین کو دشواری ہوتی ہے کہ ان کے گھروں میں رنگ کیسا نظر آئے گا۔ ہمارے بے مثال کلر میچنگ کی مہارت کے ساتھ ویژیولائزر صارفین کو نئے رنگ کے استعمال کا اعتماد دیتا ہے جس کی بدولت وہ تیزی سے ممکنہ نتائج دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بارے میں دوستوں کی رائے بھی لے سکتے ہیں۔

" اس ایپلی کیشن کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا بھر میں 400 ملین سے صارفین بار ویژیولائزیشن استعمال کرچکے ہیں ۔ مارکیٹوں کے اعتبار سے جنوبی امریکہ اور ترکی اس میدان میں پیش پیش ہیں جہاں یہ ٹولز سب سے زیادہ استعمال ہوئے ہیں اور اب یہ مشرق وسطیٰ میں بھی دستیاب ہیں ۔ یونان میں اس کا اجراء جلد متوقع ہے۔ اس ضمن میں 22 جون کو خصوصی آؤٹ ڈور سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

یہ لندن میں ویسٹ فیلڈ اسٹراٹ فورڈ میری ڈین اسٹیپس میں آگمنٹڈ ریالٹی استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ ایمسٹرڈیم کے میوزیم پلین کی عمارت پر ورچوئلی پینٹ کریں اور اسی طرح ڈچ دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے زوئیداز علاقے میں لوگوں کو موقع حاصل ہوگا کہ وہ لندن کے ٹریفلگر اسکوائر کا اپنا ڈیجیٹل ڈیزائن تیار کریں۔ ان نتائج کو ہر مقام پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔ ویژیولائزر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے آئی او ایس ایپ اسٹور یا گوگل پلے وزٹ کریں اور سرچ میں ویژیولائزر کے ساتھ ایکزونوبل پینٹ کے مقامی برانڈ جیسے ڈیلیکس ویژیولائزر ، فلیکسا ویژیولائزر ، ڈیلیکس ویلنٹائن ویژیولائزر اور البا ویژیولائزر کے ساتھ تلاش کریں۔