بھارتی شہر لکھنئو کے ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد ہلاک ،ْایک درجن سے زائد زخمی

منگل 19 جون 2018 18:44

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بھارتی شہر لکھنئو کے ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنئو کے چارباغ نامی علاقہ می واقع ایس ایس جے ہوٹل میں آگ ایئر کنڈیشنر کو بجلی فراہم کرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو قریبی ہوٹل ویرات تک پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ہوٹلوں میں مقیم پچاس کے قریب افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔