چوہدری نثار کی دھمکیوں کے بعد ن لیگ نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

چوہدری نثار کے مقابلے میں انجینئیر قمر الاسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 17:22

چوہدری نثار کی دھمکیوں کے بعد ن لیگ نے بھی اہم فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) :۔پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے مقابلے میں انجینئیر قمر الاسلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی اور ان کی ملکی اور ریاستی اداروں کے خلاف پالیسی کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔

گذشتہ روز چودھری نثار علی خاننے جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ آج ن لیگ اورنوازشریف کےحوالے سے کُھلی باتیں کروں۔

(جاری ہے)

ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کُھل کر سامنے رکھوں۔ میڈیا کےسامنے بہت سی باتیں نہیں کرسکتا۔۔نوازشریف اوران کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنے لانا چاہتا ہوں۔

بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے۔ نوازشریف اورن لیگ کےساتھ چند ماہ سےجوکچھ ہو رہا ہے بتانے کا یہ موقع نہیں ہے۔تا ہم اب ن لیگ نے بھی چوہدری نثار علی خان سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں 2 امیدوار نامزد کر دئیے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن نے انجینئیر قمر الا سلام اور سردار ممتاز کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا ہے۔ن لیگی رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کیا ہوں گے وہ وقت ہی بتائے گا لیکن چوہدری نثار علی خان کی بوکھلاہٹ بہت کچھ ظاہر کر رہی ہے۔جب کہ دوسری طرف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا اس پر اور اس کے خاندان پر قرض ہے۔

34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اُٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ بکنے والا ہوں نہ ضمیر فروش ہوں،سیاست عزت کے لیے کروں گا۔اقتدارمیں آ کر کوئی انڈسٹری نہیں لگائی خاندان کو فائدہ نہیں پہنچایا۔مخالفین یہ مت سمجھیں کہ میں یہاں اکیلا ہوں ،یہاں آکر دیکھیں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ جومجھے خاموش رہنے کا کہتے ہیں ان کو کہتا ہوں 25 جولائی کو عوام جواب دیں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی اور ان کی ملکی اور ریاستی اداروں کے خلاف پالیسی کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔