سرگودھا ،ْساہیوال سے صوبائی حلقہ پی پی 80 سے 19 امیدواران کے کاغزات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے

منگل 19 جون 2018 18:39

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سرگودھا کے علاقہ ساہیوال سے صوبائی حلقہ پی پی 80 سے 19 امیدواران کے کاغزات نامزدگی درست قرار دے دیئے گے۔ایک امیدوارغلام علی اصغر پر اعتراض مسترد کر دیا گیاجبکہ ایک امیدوار نے کاغزات اٹھا لئے جس پر 19 کے کاغزات درست قرار دے دیئے گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس صوبائی حلقہ پی پی 80 سے 20 امیدواران غلام علی اصغر لائڑی،زین عباس،نورحیات،شیر محمد،علی عباس،محمد اکرم،محمد فیصل،سید احمد مہندی، سید مرتضی علی شاہ ،تیمور علی خان،محمد اسلم،عنصر بلوچ،محمد علی خان،احسن علی،تیمور احمد خان،نعیم الدین سیالوی،رانا محمد اکرم،ظفر علی،افتخار احمد،محمد اسلم حیات، نے اپنے کاغزات نامزدگی داخل کئے تھے جن میں ایک امیدوار کے واپس لینے پر 19 کے کاغزات کودرست قرار دے کر ریٹرننگ نے فہرست جاری کر دی۔

متعلقہ عنوان :