بھارت، 14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،محلے دار سمیت 4ملزمان گرفتار

ملزمان نے زیادتی کی مکمل وڈیو بھی بنائی ،پولیس حکام

منگل 19 جون 2018 18:32

بھارت، 14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی،محلے دار سمیت 4ملزمان گرفتار
نالندہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی ریاست بہار میں14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی، محلے دار سمیت زیادتی کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے زیادتی کی مکمل وڈیو بھی بنائی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع گیا میں چند روز قبل ایک ڈاکٹر کی اہلیہ کے ساتھ اجتماعی زیاتی کا معاملہ حل بھی نہیں ہوا تھا کہ نالندہ میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے سرمیرا بازار کی رہنے والی 14سالہ لڑکی گزشتہ رات گھر والوں سے ناراض ہوکر خالہ کے گھر جانے کیلئے تنہا نکل پڑی۔ بس اسٹیشن پر اس کے محلے کا رہنے والا وکاس کمار مل گیا۔ وکاس اور اس کے دوست لڑکی کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر لے گئے۔ راستے میں دہن یادو اور ببلو کمار کو فون کرکے بلالیا ۔ ان سبھی نے علاقے میں واقع پرانی کچہری میں اس سے اجتماعی زیادتی کی۔اس دوران ملزمان نے غیر اخلاقی وڈیو بھی بنائی اور ڈرا دھمکا کر چھوڑ دیا۔ متاثرہ لڑکی نے سرمیرا تھانہ پہنچ کر رپور ٹ درج کرائی ۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :