پاکستانی صنعت کو ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ‘ماہرین
فیصلہ سازوں اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات کا فروغ کاروباردوست پالیسیوں کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں ‘انجم نثار ،ملک طاہر جاوید ، امجد علی جاوا و دیگر کا خطاب
منگل 19 جون 2018 16:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی منڈی ہے جو غیرملکی سرمایہ کاروںکی توجہ کا مرکزہے، اس سے ہمیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہرجاوید نے کہا کہ فیصلہ سازوں اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات کا فروغ کاروباردوست پالیسیوں کی تشکیل میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے، سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کیے گئے فیصلے فائدہ کے بجائے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں لہذا پالیسی سازی کے عمل میں کاروباری برادری کو شامل مشاورت رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریگولیشنز کے نفاذ کا مقصد کاروباری برادری کو سہولیات مہیا کرنا ہونا چاہیے۔ چیئرمین ویلشائیر لبارٹریز اور سابق سینئر نائب صدر ایل سی سی آئی امجد علی جاوا کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں بہت اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس ہی بنا پر ولشائرز نے 2020 تک 20 ممالک تک اپنی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان بھر میں بین الاقوامی معیار کی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.