احسن اقبال کی چوہدری نثار پر کڑی تنقید

نواز شریف کی اہلیہ اور مریم نواز کی والدہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ایسے میں تو بدترین دشمن بھی حساب کتاب موخر کر دیتے ہیں،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : سابق نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی اور ان کی ملکی اور ریاستی اداروں کے خلاف پالیسی کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔ گذشتہ روز چودھری نثار علی خان نے جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ آج ن لیگ اورنوازشریف کےحوالے سے کُھلی باتیں کروں۔

ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کُھل کر سامنے رکھوں۔ میڈیا کےسامنے بہت سی باتیں نہیں کرسکتا۔۔نوازشریف اوران کی بیٹی کا جو کردار رہا وہ سامنے لانا چاہتا ہوں۔بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے۔ نوازشریف اورن لیگ کےساتھ چند ماہ سےجوکچھ ہو رہا ہے بتانے کا یہ موقع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسی متعلق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے چوہدری نثار علی خان پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کی اہلیہ اور مریم نواز کی والدہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ایسے میں تو بدترین دشمن بھی حساب کتاب موخر کر دیتے ہیں۔

جب کہ دوسری طرف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا اس پر اور اس کے خاندان پر قرض ہے۔34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اُٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ بکنے والا ہوں نہ ضمیر فروش ہوں،سیاست عزت کے لیے کروں گا۔اقتدارمیں آ کر کوئی انڈسٹری نہیں لگائی خاندان کو فائدہ نہیں پہنچایا۔مخالفین یہ مت سمجھیں کہ میں یہاں اکیلا ہوں ،یہاں آکر دیکھیں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ جومجھے خاموش رہنے کا کہتے ہیں ان کو کہتا ہوں 25 جولائی کو عوام جواب دیں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی اور ان کی ملکی اور ریاستی اداروں کے خلاف پالیسی کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان اور مسلم لیگ ن میں دوریاں بڑھ گئی تھیں۔