سنجاوی اور گردنواح میں طوفانی ہوائیں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

منگل 19 جون 2018 16:15

سنجاوی اور گردنواح میں طوفانی ہوائیں اور بارشوں نے تباہی مچا دی
سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سنجاوی اور گردنواح میں گذشتہ شب طوفانی ہوائیں اور بارشوں نے تباہی مچا دی ۔طوفانی ہوا ؤں سے درجنوں سیب کے قیمتی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے جس کے باعث زمینداروں کو سخت مالی نقصان ہوا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دور راز علاقوں سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ بارش باعث ندی نالوں میں تغیانی سے اصغرہ کے مقام پر سنجاوی ،ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں کیلئے بند رہی ۔بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ۔

متعلقہ عنوان :