کرپٹ افسران کومعطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا،آئی جی سندھ

منگل 19 جون 2018 16:11

کرپٹ افسران کومعطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا،آئی جی سندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے کروں گا،پولیس میں موجود کرپٹ افسران کو نہیں چھوڑا جائیگا، انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔

(جاری ہے)

منگل کو آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر سلامی دی اور پھول چڑھائے ۔

میڈیا سے گفتگومیں آئی جی سندھ نے کہا کہ امن وامان کو بہتر کرنا پولیس کا کام ہے،اللہ کو گراہ بناکر کہتا ہوں اپنا کام ایمانداری سیکروں گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھی شہرت کیافسران بھی ہیں مگر پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا،انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھاکہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔