جہاز میں بھیگ مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں! سول ایوی ایشن اتھارٹی

طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ائیرویز کی پرواز میں پیش آیا جہاں دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایرانی مسافر نے بھیک مانگی، ایوی ایشن ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 15:51

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں ایک بکھاری جہاز میں گھس کر بھیگ مانگ رہا تھا۔اور کہا جا رہا تھا کہ یہ واقع کراچی سے بنکاک جانے والی فلائٹ میں پیش آیا۔اس ویڈیو سے متعلق کہا جارہا تھا کہ یہ کسی پاکستانی ائیرلائن کی ہے اور یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا۔ تا ہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیارے میں بھیک مانگنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔

میڈیا میں خبر آئی کہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا جو کہ غلط ہے۔ ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ائیرویز کی پرواز میں پیش آیا جہاں دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایرانی مسافر نے بھیک مانگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ویڈیو میں بھکاری جہاز میں سوار مسافروں سے بھیک مانگتا رہا، جس پر فضائی میزبان اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

ائیر پورٹ اور جہاز کے عملے نے بھکاری کو جہاز سے اُتارنے کے لیے منتوں سے کام لیا۔ بھکاری کا جہاز میں گھُس جانا مسافروں کو حیران و پریشان کرنے کے لیے کافی تھا۔ جہاز میں بھکاری کے گھُسنے اور بھیک مانگنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جہاز میں سوار ایک مسافر نے اس بھکاری کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جسے دیکھ کر کئی صارفین تو محظوظ ہوئے لیکن متعدد صارفین نے اس پر ائیر پورٹ کے عملے اور جہاز کے اسٹاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جہاز کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ بسوں اور ریلوے اسٹیشنز پر تو اکثر بھکاریوں کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایک بھکاری جہاز میں ہی سوار ہو گیا۔ یہ دیکھ کر ہوائی کمپنی اور ائیر پورٹ کی سکیورٹی پر بھی کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں کہ اگر بغیر چیکنگ کے ایک بھکاری ائیر پورٹ سکیورٹی اور جہاز کے عملے سے چھُپ کر جہاز میں داخل ہو سکتا ہے تو پھر کوئی شخص بھی جہاز میں داخل ہو کر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو موجب بن سکتا ہے۔