Live Updates

چوہدری نثار دوسروں کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔رانا ثناءاللہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جون 2018 15:41

چوہدری نثار دوسروں کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔رانا ..
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جون۔2018ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ چوہدری نثار دوسروں کو بے عزت کرنے کی کوشش میں خود بے عزت ہوں گے۔فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل جس چوہدری نثار کو جیسے دیکھا اس سے پہلے نہیں دیکھا، انہیں راز فاش کرنے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر چوہدری صاحب کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو خود کو بے عزت کریں گے جب کہ چوہدری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کل اختتام پذیر ہوگئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کا بغل بچہ بن کر اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم بن جائے گا تو ممکن نہیں، ایجنسیوں کا بغل بچہ بن کر اب کوئی حکمران نہیں بن سکتا، 25 جولائی کو ایسے لوگوں کا کریا کرم ہوجائے گا۔

سابق وزیر قانون نے کہا کہ نواز شریف ہر صورت واپس آئیں گے اور الیکشن مہم کی قیادت کریں گے اور اگر کسی غیر سیاسی قوت نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو اس کو روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو ٹکٹ جاری کیے اس کا باضابطہ اعلان 2 روز کے بعد ہوگا جب کہ ریویو بورڈ کے ذریعے لیگی کارکنوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات