پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا اہم رول ہے‘ ڈھول پلیئر عریشمہ مریم

منگل 19 جون 2018 15:52

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا اہم رول ہے‘ ڈھول پلیئر عریشمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ماڈل و ڈھول پلیئر عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے نوجوانوں کا اہم رول ہے‘تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں نوجوانوں کو ترجیحی دیں تاکہ وہ اسمبلیوں میں پہنچ کر بہتر طریقے سے اپنے طبقے کے مسائل اجاگر کر سکیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنے ملک کیلئے کچھ کرسکوں اگر مجھے موقعہ ملا تو میں اس کو ہرگز ضائع نہیں کرو گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کی بدولت کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیںاگر پاکستانی نوجوانوں کو بھی ایسے مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :