مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

منگل 19 جون 2018 15:30

مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر ..
مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

متعلقہ عنوان :