خاتون نے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو سبق سکھا دیا

لاہور میں خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر چھیڑنے والے شخص کی درگت بنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 15:00

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک خاتون نے انہیں چھیڑنے والے شخص کی پٹائی کر دی۔ یہ واقعہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا۔جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر انہیں چھیڑنے والے شخص کی پٹائی کر دی۔خاتون کے شوہر نے بھی اس کام میں اپنی بیوی کا پورا پورا ساتھ دیا۔ لاہور کے علاقے مین مارکیٹ گلبرگ میں ایک شخص نے راہگیر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی۔

خاتون نے جوتا اتارا اور چھیڑنے والے شخص کی پٹائی شروع کر دی۔اس موقع پر خاتون کے شوہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔خاتون کے شوہر بھی پیچھے نہ رہے اور چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد خاتون کے شوہر نے بھی اس شخص کو پکڑا اور پکڑ کر خوب جوتے مارے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے بھی بازاروں میں خواتین کے ساتھ نا زیبا حرکتیں کرنے والے اور ان پر جملے کسنے والے نوجوانوں کے حوالے سے مختلف خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں خواتین نے اپنے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے نوجواںوں کو خوب سبق سکھایا ہے۔کراچی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں نوجوان کو لڑکیوں کے سامنے غیر اخلاقی حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دو بہنوں نے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے نوجوان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بہنوں نے ایک نوجوان کی غیر اخلاقی حرکت کرنے کی تصاویر بنا لی تھیں۔

اور اس کے بعد ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا۔لڑکیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد یہ تصایر وائرل ہو گئیں تھیں۔پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لڑکوں کی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔اکثر اوقات ایسے لڑکوں کو مضبوط پشت پناہی حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے قانون کی گرفت میں نہیں آ سکتے اور پولیس بھی ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈرتی ہے۔