Live Updates

الیکٹیبلز عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد کیسے نقصان پہنچائیں گے؟ عمران خان کے لیے خطرہ کی گھنٹی بج گئی

عمران خان کو الیکٹیبلز کی سیاست کر کے وزیراعظم بننے کے بعد تین بڑے دھچکوں کا سامنا کرنا پڑے گا،معروف صحافی روف کلاسرا کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 14:42

الیکٹیبلز عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد کیسے نقصان پہنچائیں گے؟ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران خان جن لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں یہی ان کو نقصان پہنچائیں گے۔جب عمران خان وزیر اعظم بن جائیں گے اور ان لوگوں کی بات نہیں مانیں گے تو یہ تمام لوگ عمران خان کے لیے کورم کا مسئلہ پیدا کریں گے۔وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان بیٹھے ہوں گے۔میڈیا بھی موجود ہو گا۔

اور پھر پتہ چلے گا کہ پارلیمنٹ میں تو کوئی موجود ہی نہیں ہے۔تب عمران خان کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔کہ ملک کا وزیراعظم بیٹھا ہوا ہے اور پارلیمنٹ میں 82 افراد بھی موجود نہیں ہیں۔پھر جب عمران خان پوچھیں گے کہ پارلیمنٹ خالی کیوں ہے؟۔تو اس کے بعد وہ عمران خان کو اپنے مسئلے بتائیں گے۔اور کہیں گے یہ یہ ہمارے مسائل ہیں ان کو حل کریں بصورت دیگرہم آپ کے اجلاس میں نہیں آئیں گے،عمران خان کو ایک اور بڑا دھچکا لگے گا جب پارلیمنٹ میں کوئی بل منظور کروانا ہو گا اور ا س میں 172 اراکین کی منظوری چاہئیے ہو گی۔

(جاری ہے)

تو اراکین اسمبلی اس دن بھی غائب ہو جائیں گے۔جب کہ تیسرا دھچکا یہ ہے کہ جن الیکٹیبلز کو عمران خان اپنی پارٹی می شامل کر رہے ہیں یہ بعد میں صحافیوں کو اندر کی کہانیاں بتاتے ہیں اور سیکنڈلز سے متعلق بتاتے ہیں۔یاد رہے کہ ماضی میں عمران خان کئی بار کہہ چکے تھے کہ وہ الیکٹیبلز کی سیاست نہیں کریں گے وہ نئے لوگوں اور نوجوان نسل کو سامنے لا ئیں گے تاہم اب عمران خان نے اپنے اس بیان پر یو ٹون لیا ہے اور 2018 کے عام انتخابات میں الیکٹیبلز کی سیاست کرنے کا فیصلہ کیا۔

عمران خان اب تک کئی الیکٹیبلز کو اپنی جماعت میں شامل کر چکے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمران خان نے اپنے نظریاتی کارکنان کے بجائے الیکٹیبلز کو اہمیت دی ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات