200 کے پرائز بانڈ کی 74ویں قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

قراندازی میں پہلے نمبر پر آنے والے خوش نصیب نے 750000 کا پرائز بانڈ جیتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 14:20

200 کے پرائز بانڈ کی 74ویں قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018) 200 کے پرائز بانڈ کی 74ویں قرعہ اندازی میں انعام حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا.۔قراندازی میں پہلے نمبر پر آنے والے خوش نصیب نے 750000 کا پرائز بانڈ جیتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مظفر آباد میں 200 کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی۔جس میں پرائز بانڈ جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

قراندازی میں پہلا نمبر پر آنے والے خوش نصیب نے 750000 کا پرائز بانڈ جیتا۔جس کا پرائز بانڈ نمبر 598752 تھا،جب کہ دوسرے نمبر کا پرائز بانڈ جیتنے والے نمبروں میں 007062 184113, 187904, 515181 اور 861181 شامل ہیں۔دوسرے نمبر کے پرائز بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں نے 250000 مالیت کے پرایز بانڈ جیتے ہیں۔جیتنے والے امیدواروں کی لسٹ میں 1696 افراد شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انعام جیتنے والوں کے نام اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں شائع کیے گئے ہیں۔

انعام جیتنے والوں کے نام معلوم کرنے کے لیے صارفین اردو پوائنٹ کے بزنس سیکشن میں 7500 پرائز بانڈ رزلٹ کی فہرست چیک کر سکتے ہیں۔مزید اس سیکشن میں آئندہ ہونے والی قرعہ اندازیوں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔

یکم جون کو پشاور میں 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہوئی جس کے بعد نتائج کا بھی اعلان کیا گیا۔ مذکورہ قرعہ اندازی نمبر 74 تھی جو پشاور میں منعقد ہوئی۔ پشاور میں منعقد ہونے والی قرعہ اندازی میں پرائز بانڈ نمبر 680868 پہلے انعام ساڑھے 7 کروڑ کا حقدار قرار پایا۔ جبکہ پرائز بانڈ نمبر 164758, 250209 اور 344250 دوسرا انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسرے انعام کی کل رقم ڈھائی کروڑ روپے ہے۔ تیسرا انعام 5 لاکھ روپے ہے جسے سینکروں خوش نصیب حاصل کرنے میں کایاب رہے۔ جبکہ 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈ کی اگلی قرعہ اندازی 3 ستمبر 2018 کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :