بیباک اور ندر ممتاز کشمیری صحافی کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بینقاب کرنے والی ہر آواز بزور قوت دبانے کی مذموم کوشش ہے ، مسلم کانفرنس سعودی عرب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جون 2018 13:33

بیباک اور ندر ممتاز کشمیری صحافی کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بینقاب ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) مسلم کانفرنس سعودی عرب کے راہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ھوئے کہا کہ بیباک اور ندر ممتاز کشمیری صحافی کی شہادت بھارتی ظلم و بربریت بینقاب کرنے والی ہر آواز بزور قوت دبانے کی مذموم کوشش ھے. تاریخ گواہ ہے کہ فکر حریت طاقت کی بنیاد پر دبائی نہیں جا سکتی.

بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت کی منزل کے حصول سے نہیں روک سکتے. شجاعت بخاری نے اپنے لہو سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی شہادتوں کی عظیم تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا ھے. ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارت الیسی بزدلانہ کاروائیوں سے حق خودارادیت اور نہتے کشمیریوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتا اور نہ ہی پرامن تحریک کو دبا سکتا ھے.

بھارتی جرنل کے اعتراف کے بعد بھارت کے اندر اور پوری دنیا پر واضح ھو گیا کہ اس تحریک کا حل صرف اور صرف مذکرات میں ھے جس کا وعدہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا ھے. ان راہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے اپنی عید کی خوشیوں کو بھی بھارتی بندوقوں کے سائے میں منا کر بھی اپنے جذبہ حریت کو جھکنے نہیں دیا. ھم ان کی جرآت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کشمیر آزاد ھو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا�

(جاری ہے)