اکابرین کے کردار کو عالمی سطح پر روشناس کرانا نا گزیر ہے ، رفیق رجوانہ

عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر اکبر ایس احمدکی تصنیف سفرنامہ یورپ کی تعارفی تقریب سے خطاب

منگل 19 جون 2018 13:47

اکابرین کے کردار کو عالمی سطح پر روشناس کرانا نا گزیر ہے ، رفیق رجوانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور پاکستان کی تاریخ کو جدید انداز میں روشناس کرانے میں ڈاکٹر ایس احمد جیسے دانشوروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلام کا تشخص اجاگر کرنے کے لئے ان اکابرین کے کردار کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

جنہوں نے اپنے علم اور مشاہدے کی روشنی میں علمی اور ادبی شعبوں میں نام پیدا کیا اور اپنی تحقیقات کے ذریعے وہ پاکستان کو باوقار مقام دلانے کے لئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان کے زیر اہتمام عالمی شوزت یافتہ ڈاکٹر اکبر ایس احمد کی تصنیف سفرنامہ یورپ کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے ڈاکٹر غضنفر مہدی ، قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اشرف، سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد اور ڈاکٹر ریاض احمد کے علاوہ دیگر مقررین نے شرکت کی۔گورنر رفیق رجوانہ نے کہا کہ ڈاکٹر اکبر ایس احمد نے فلم جناح سے لے کر سفر نامہ یورپ تک کی اپنی تصانیف میں اپنے مشاہدات اور تجربات کی عکاسی کی ہے۔