کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ

منگل 19 جون 2018 13:41

کلثوم نوازکو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پررکھنے کا فیصلہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اٴْن کی والدہ کلثوم نواز غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے ،ْبس دعا کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی حالت بدستور انتہائی تشویش ناک ہے ،ْڈاکٹرز نے اٴْن کی طبیعت کے حوالے سے نواز شریف کو بریفنگ دی ہے، جس کے دوران اٴْن کا کہنا تھا کہ ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ڈاکٹرز نے شریف فیملی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نظر نہیں آ سکی ہے، کلثوم نواز کا ایک بار اور جائزہ لیا جائے گا لیکن کوئی وقت نہیں دے سکتے۔