انوشکا شرما کی ڈانٹ کھانے والا بھارتی شہری ماضی کا چائلڈ اسٹار نکلا

روڈ پر کچرا پھینکنے کی وجہ سے انوشکا شرما سے ڈانٹ کھانے والا ارحان سنگھ نامی شہری ماضی میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور شاہد کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکا ہے،بھارتی ٹی وی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 12:26

انوشکا شرما کی ڈانٹ کھانے والا بھارتی شہری ماضی کا چائلڈ اسٹار نکلا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سڑک پر کچرا پھینکے والے شہری کو کھری کھری سنا رہی ہیں۔جب کہ یہ ویڈیو ان کے شوہر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا اور کہا گیا کہ یہ محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

انوشکا شرما سے ڈانٹ کھانے والے ارحان سنگھ نامی شہری نے بھی اس متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ اُس نے انوشکا شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دوران ڈرائیونگ پلاسٹک کی بہت معمولی مقدار باہر پھینکی لیکن قریبی گزرنے والی کار کا شیشہ نیچے ہوا جس میں انوشکا شرما کسی عام جنونی شخص کی طرح برا بھلا کہہ رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ارحان سنگھ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غفلت کی بار بار معذرت کی لیکن انوشکا شرما آپ کے لہجے میں اگر معمولی نرمی اور تمیز آجائے گی تو آپ چھوٹی اسٹار نہیں ہوجائیں گی، میری لگژری گاڑی سے پھینکا جانے والا کوڑا آپ کی زبان سے نکلنے والے کچرے کے مقابلے میں بہت ہی معمولی تھا۔تاہم اب بھارتی ٹی وی کے مطابق انوشکا شرما کی ڈانٹ کھانے والا شہری ماضی کا چائلڈ اسٹار ہے اور وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم میں کام کر چکا ہے۔

جب کہ یہ شہری معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کے ساتھ بھی کام کر چکا ہے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی بھارتی کرکٹر ہیں جب کہ انوشکا شرما ایک اداکارہ ہیں۔تاہم دونوں شادی کے بندھن میں بن گئے تھے اور دنوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دونوں اپنی فیلڈ میں کمال کی شہرت رکھتے ہیں۔دونوں کے افئیر کی خبریں بھی ایک لمبے عرصے تک میڈیا پر چلتی رہیں تھیں تاہم دنوں نے شادی کر لی تھی۔