Live Updates

پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک انتخابات سے قبل اپنے ہی بوجھ سے ڈوب جائیگا‘ میاں عثمان

انشا اللہ مسلم لیگ (ن) حکومت بنا کر ترقی کی رفتار کو مزید بڑھائیگی‘ امیدوار پی پی 153

منگل 19 جون 2018 12:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و حلقہ پی پی 153سے امیدوار میاں عثمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ٹائی ٹینک عام انتخابات سے قبل اپنے ہی بوجھ سے ڈوب جائے گا ،نظریاتی لوگوں کی بجائے نئے بھرتی ہونے والوں اور پیسے والوں کو ٹکٹیں دی گئی ہیں جس پر عمران خان کے خلاف ہر حلقے میں احتجاج ہو رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں اہل علاقہ اور متحرک کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی میں بھی پیرا شوٹرزقابض ہو گئے ہیں جس کے بعد دونوں جماعتوں کا نظریاتی طور پر مسلم لیگ (ن) سے کوئی مقابلہ نہیںرہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات میں کلین سویپ کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے کے بعد ان کا ٹائی ٹینک اپنے بوجھ سے ہی ڈوبنے کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے اور انشا اللہ مسلم لیگ (ن) حکومت بنا کر ترقی کی رفتار کو مزید بڑھائے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات