سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا ڈیٹا سوفٹ وئیر کے ذریعے آپس میں منسلک کر دیا گیا

ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کے سوفٹ وئیر میں منسلک کیا جائے ‘ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ

منگل 19 جون 2018 12:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا ڈیٹا سوفٹ وئیر کے ذریعے آپس میں منسلک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے ہسپتالوں میں بننے والی پر چی اب بہاولپور ،گوجرانوالہ اور ملتان کے ہسپتالوں میں بھی سوفٹ وئیر کے ذریعے منسلک کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کا ڈیٹا کسی ہسپتال میں ان کے موبائل نمبر /شناختی کارڈ نمبر داخل کرنے پر یا ایک مخصوص Scan Code QR کرنے سے ڈاکٹر کے سامنے آجاتا ہے ،ڈاکٹرزکو اس سوفٹ وئیر سے ناصرف مریض کی رپورٹ تک باآسانی رسائی ہوسکتی ہے ۔

بلکہ 10سے 15سال تک ڈیٹا اس سسٹم میں محفوظ رہتا ہے۔ ینگ ڈاکٹرزنے نئے کمپیوٹرز نظام کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کے سوفٹ وئیر میں منسلک کیا جائے اور تما م سرکاری ہسپتالوں کا نظام کمپیوٹرپرلایا جائے تاکہ عوام کو لیباٹری ٹیسٹو ں کی رپورٹ حاصل کرنے میں اپنے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوسکے۔