نیب عدالت احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 19 جون 2018 11:50

نیب عدالت احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 جون۔2018ء) نیب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو 4 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نےاحد چیمہ اور شاہد شفیق کے کیس کی سماعت کی۔نیب کی طرف سے عدالت کو بتایاگیاکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015ءکو معاہدہ کیا۔

احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ کاساکمپنی کو دیا۔ کاسا کمپنی ،3 کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، اسپارکو اور چائنا گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے۔کمپنیوں کےساتھ15 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا جانا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔احد چیمہ کو 21فروری2018ءکو گرفتارکیاگیا، ملزم شاہد شفیق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران پکڑا گیا، ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔

احد چیمہ نے بطورڈی جی ایل ڈی اے 14ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ کاساکمپنی کو دیا۔ کاسا کمپنی ،3 کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، اسپارکو اور چائنا گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے۔کمپنیوں کےساتھ15 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ کیا جانا غیر قانونی ہے۔کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔احد چیمہ کو 21فروری2018ءکو گرفتارکیاگیا، ملزم شاہد شفیق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران پکڑا گیا، ملزم شاہد شفیق کی ملکیتی بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی ہے۔