Live Updates

اس سے بہتر ہے کہ ہم حکومت نہ بنائیں۔۔۔ عمران خان نے آئیندہ الیکشن سے متعلق اہم بات کہہ دی

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے مخلوط حکومت بنانا بہت مشکل ہوگا،آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ اتحاد کرنے سے بہتر ہے حکومت نہ بنائیں،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 11:49

اس سے بہتر ہے کہ ہم حکومت نہ بنائیں۔۔۔ عمران خان نے آئیندہ الیکشن سے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جون 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو  انٹرویومیں کہنا تھا کہ میری بائیس سالہ سیاست میں یہ بہترین وقت ہے،تحریک انصاف پچیس جولائی کے انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ پہلی دفعہ ان لوگوں کے ساتھ الیکشن میں جارہے ہیں جنہیں الیکشن لڑنے کی سائنس آتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ووٹ بینک ہونے کے باوجود ایسا امیدوار نہ ہو جو الیکشن لڑنا جانتا ہو تو الیکشن لڑنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔عمران خان نے اگلے انتخابات سے متعلق کہا کہ  تحریک انصاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی، حکومت ملی تو اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائیں گے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے مخلوط حکومت بنانا بہت مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ اتحاد کرنے سے بہتر ہے حکومت نہ بنائیں۔یاد رہے کہ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ آئیندہ انتخابات میں کوئی ایک پارٹی واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔بلکہ ممکن ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی سیاسی جماعت اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی۔

آصف زرداری نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ مخلوط حکومت قائم ہوگی۔تاہم تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خیال میں تحریک انصاف کے لیے کسی اور جماعت کے ساتھ مل کر حکومت بنانا  مشکل ہے۔عمران خان اپنی تقریر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں کو ہی آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات