Live Updates

عمران خان بھی زلفی بخاری معاملے پر بول اٹھے

میں 27 رمضان کو جانا چا ہ رہا تھا اور میرے پاس صرف 2 دن تھے ،اگر چارٹرڈ جہاز نہ ہوتا تو میں جا ہی نہیں سکتا تھا، میں نے کسی کا ٹیکس کا پیسہ استعمال نہیں کیا،میں چینلج کرتا ہوں کہ کوئی ثابت کر دے کہ میں نے اس سلسلے میں کسی کو کوئی ایک فون بھی کیا ہے، پی ٹی آئی چئیرمین عمران کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 جون 2018 11:29

عمران خان بھی زلفی بخاری معاملے پر بول اٹھے
اسلام آباد ر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جون 2018ء) کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے،عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ بشری بی بی اور ان کے قریبی دوست زلفی بخاری بھی تھے۔زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کیو جہ سے ان کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور تین گھنٹے بعد جانے کی اجازت دی گئی جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ عمران خان نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا۔

جس کے بعد عمران خان پر میڈیا پر شدید تنقید کی بھی گئی۔تاہم نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جب عمرہ پر تھا میں اس کو معمولی سی چیز سمجھ رہا تھا لیکن جب میں عمرے سے واپس آیا تو یہ ایک بہت بڑا ایشو بن چکا تھا،عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی بتا دے کہ میں نے کون سا قانون توڑا ہے۔

(جاری ہے)

سب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان پرائیویٹ جہاز پر گیا لیکن میں عمرے پر جاتا ہی نہ اگر وہ پرائیویٹ جہاز نہ ہوتا۔

کیونکہ میرے پاس دو دن تھے اور میں رمضان کی 27ویں شب مدینہ میں گزارنا چا رہا تھا۔اور ویسے کوئی فلائٹ نہیں مل رہی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پرائیویٹ جہاز پر نہیں جا رہا ۔جب جمائما سے شادی ہوئی تو ان کےو الد نے دو بار پرائیویٹ جہاز بھیجا اس کے علاوہ میرے دبئی کے دوست نے بھی بھیجا۔تو اس میں کوئی عوام کا پیسہ یا ٹیکس چوری کا پیسہ نہیں لگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں 27 رمضان کو جانا چا ہ رہا تھا اور میرے پاس صرف 2 دن تھے ،اگر چارٹرڈ جہاز نہ ہوتا تو میں جا ہی نہیں سکتا تھا میں نے کسی کا ٹیکس کا پیسہ استعمال نہیں کیا ، نہ ہی میں نے کسی کو فون کیا۔میں چینلج کرتا ہوں کہ کوئی ثابت کر دے کہ میں نےاس سلسلے میں کسی کو کوئی ایک فون بھی کیا ہے۔میں نے تو کبھی شوکت خانم میں کبھی کسی کی سفارش نہیں کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری سے متعلق اتنا ایشو تھا نہیں جتنا بنا لیا گیا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات