Live Updates

کوئٹہ میں عید کے موقع پر انڈے لڑوائے جانے کاروایتی کھیل کھیلا گیا

شہر کے مختلف علاقوں میں انڈے لڑوانے کے منفرد کھی کے مناظر دیکھے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جون 2018 10:47

کوئٹہ میں عید کے موقع پر انڈے لڑوائے جانے کاروایتی کھیل کھیلا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جون 2018ء) : عید الفطر اپنے اختتام کو پہنچ گئی، رمضان المبارک کے بعد آنے والے اس کوشی کے تہوار کو دنیا بھر کے مسلمان اپنے اپنے روایتی انداز میں مناتے ہیں لیکن پاکستان کے ایک شہر کوئٹہ میں عید کے تہوار پر انڈے لڑوانے کا روایتی کھیل کھیلا جاتا ہے۔ عید الفطر کے موقع پر کوئٹہ میں انڈرے لڑوانے کا روایتی اور دلچسپ کھیل نہ کھیلا جائےایسا ممکن ہی نہیں ہے۔

عید الفطر کے موقع پر شہر کے مختلف مقامات پر انڈوں کی لڑائی کے مناظر دیکھے گئے۔اس کھیل میں اُبلے ہوئے انڈے استعمال کیے جاتے ہیں اور بچے ہوں یا بڑے سب ہی اس کھیل میں دلچسپی لیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی اس کھیل کی تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں سے ایک تصویر میں ایک شخص انڈہ لڑوانے سے پہلے اسے اپنے دانتوں سے ٹکرا کر چیک کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کھیل کے قواعد کے مطابق دو افراد آپس میں انڈے لڑواتے ہیں، ایک شخص انڈے کے نوک والے حصے کو دوسرے شخص کے ہاتھ میں موجود انڈے کے نوک والے حصے سے ٹکراتا ہے، جس شخص کا انڈہ ٹوٹ جائے وہ ہار جاتا ہے اور اپنا ٹوٹا ہوا انڈا جیتے ہوئے شخص کےحوالے کر دیتا ہے۔

انڈہ لڑوانے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس کھیل میں بے حد مزا آتا ہے اور اس کھیل میں ایک خاص قسم کی تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔انڈہ لڑوانے سے پہلے اسے دانتوں سے چیک کیا جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کے انڈے پر اس انداز اور ہلکی طاقت سے ضرب لگائی جائے کہ اپنا انڈہ بچ جائے اور دوسرے کا انڈا ٹوٹ جائے۔انڈے لڑوانے کے کھیل میں بچے بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں۔

انڈے لڑوانے کے لیے اگر کوئی مدمقابل نہ ہو تو انڈے فروخت کرنے والوں سے ہی انڈہ لڑوا لیا جاتا ہے۔جیت جائیں تو انڈہ اسے مل جاتا ہے ورنہ ہارنے والے شخص کو اپنا ٹوٹا ہوا انڈہ یا اس کے پیسے دینے پڑتے ہیں۔انڈہ لڑائی پر شرطیں بھی لگائی جاتی ہیں اور کبھی کبھی انڈہ لڑائی مد مقابل افراد کے درمیان حقیقی لڑائی جھگڑے میں بھی تبدیل ہو جاتی ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ انڈہ لڑوانے کے کھیل کو تفریح تک ہی محدود رہنا چاہئیے کیونکہ مقصد لڑائی نہیں بلکہ کھیل ہونا چاہئیے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات