عیدالفطرپرسینماگھروں میں چار پاکستانی فلمیں ریلیز، آزاد ی سب سے آگے

فلم بینوں کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا اور کشمیر کی آزادی پر فلمائی گئی فلم’’ آزادی‘‘ کو سپر ہٹ قرار دیا

منگل 19 جون 2018 10:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) عیدالفطرپرسینماگھروں میں چارپاکستانی فلمیں ریلیزہوئیں۔جن میں کشمیرکی آزادی اورحب الوطنی پرمبنی فلم آزادی نیسب کوپچھیچھوڑدیا۔میٹھی عید کے تینوں کے دن باکس آفس پر لالی ووڈ فلمیں چھائی رہیں۔

(جاری ہے)

فلم بینوں کی بڑی تعداد نے سینما گھروں کا رخ کیا اور خوشی کے اس موقع پر کشمیر کی آزادی پر فلمائی گئی فلم آزادی کو سپر ہٹ قرار دیا۔

معروف اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر مبنی فلم ہے جس میں ادکاروں نے جذبہ اورلگن سے ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اس موقع پر ناراض فلمی شائقین نے فیملیز کے ہمراہ سینما گھروں میں شرکت کے لالی ووڈ انڈسٹری کو خوب سراہا۔ باقی تینوں فلموں سات دن محبت ان، نہ بینڈ نہ باراتی اور وجود پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :