شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

فلم فیسٹیول کا آغاز 13 جون کو ہوا تھا جو 17 جون تک جاری رہا‘چار دیگر پاکستانی فلموں کی بھی سکریننگ کی گئی

منگل 19 جون 2018 10:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) چین کے صوبے شانڈونگ کے شہر چنگڈاؤ میں منعقد کیے گئے پہلے ’شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول‘ میں پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے ایوارڈ جیت لیا۔خیال رہے کہ پہلے شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول کا آغاز 13 جون کو ہوا، جو 17 جون تک جاری رہا۔فلم فیسٹیول میں ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے علاوہ دیگر 4 پاکستانی فلموں ’ پرچی، بن روئے اور چلے تھے ساتھ ساتھ‘ کی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔

فلم فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 12 رکن ممالک کی فلموں کی بھی خصوصی اسکریننگ کی گئی۔فلم فیسٹیول میں چین، روس، بھارت، کرغیزستان، پاکستان اور تاجکستان سمیت دیگر ممالک کی 55 فلموں کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

فلم فیسٹیول میں پاکستان کی جانب سے ہم ٹی وی نیٹ ورک کی چیئرمین سلطانہ صدیقی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔پاکستانی وفد میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد، ڈائریکٹر پبلسٹی خارجہ امبرین جان سمیت دیگر افراد شامل تھے، جب کہ فیسٹیول میں ایوارڈ وصول کرنے کے لیے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ایوارڈ ملنے کی خبر فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :