روس میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 19 جون 2018 01:46

روس میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) روس میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ میں شرکت کیلئے روس میں موجود سعودی عرب کی فٹبال ٹیم خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔ روس میں سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کو لے جانے والے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی۔ آگ طیارے کے ایک انجن میں لگی۔

(جاری ہے)



تاہم طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد طیارے کو فوری اور بحفاظت روس کے روستوان ڈان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد طیارے سے سعودی عرب کے فٹبال کلاڑیوں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے میزبان روس کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی۔