کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ، اہل خانہ مایوس ہونے لگے

والدہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر غیر معینہ مدت تک رہیں گی، میرے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں رہا، قوم سے دعاوں کی اپیل کرتا ہوں، حسین نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 00:01

کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ، اہل خانہ مایوس ہونے لگے
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ، اہل خانہ مایوس ہونے لگے۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر غیر معینہ مدت تک رہیں گی، میرے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں رہا، قوم سے دعاوں کی اپیل کرتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔اس حوالے سے کچھ دیر پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں وینٹی لیٹر پر ہی رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹارہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال زیادہ نہیں بگڑی،کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔ایک اور ریویو کیا جائےگا،وقت نہیں دےسکتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جائے گی،فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اہل خانہ مایوس ہونے لگے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر غیر معینہ مدت تک رہیں گی، میرے پاس کہنے کو اب کچھ نہیں رہا، قوم سے دعاوں کی اپیل کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اس حوالے سے مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز صرف 4 دن کی مہلت پر لندن گئے تھے۔