Live Updates

ٹکٹوں کے معاملے میں نظر انداز ہونے والی تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے خوشخبری

پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں مسائل سامنے آنے پر فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 23:54

ٹکٹوں کے معاملے میں نظر انداز ہونے والی تحریک انصاف کی خواتین کارکنان ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :ٹکٹوں کے معاملے میں نظر انداز ہونے والی تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے خوشخبری آ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستوں میں مسائل سامنے آنے پر فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی ۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ بھی تھی کہ ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین نے تحریک انصاف کے خلاف طبل جنگ بجا دیا۔ٹکٹوں کے معاملے میں نظر انداز ہونے والی خواتین نے عدالت جانے پر غور شروع کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سال پارٹی کی دل و جان سے خدمت کی ہے لیکن جب پارٹی کی ٹکٹ کا معاملہ آیا تو ان لوگوں کو ترجیح دی گئی جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمت ہی نہیں ۔انکا کہنا تھا کہ انکو نوازا گیا ہے جن لوگوں نے جلسوں میں عمران خان کا ساتھ چھوڑا۔نظریاتی کارکنان کو یوں نظر انداز کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم منزہ حسن اور عالیہ حمزہ کے فیصلے نہیں مانیں گی کیونکہ وہ میرٹ کے خلاف اور بد نیتی پر مبنی ہیں ۔تاہم بعد میں چئیر مین پی ٹی آئی نے اس حوالے سے نظر ثانی بورڈ قائم کر دیا۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ۔پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی حتمی فہرستیں 11 جون کو الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں تاہم تحریک انصاف کی کارکنوں اور ریجنل صدور کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ان فہرستوں میں منظور نظر خواتین کو نوازا گیا ہے۔

عمران خان نے ریجنل صدور اور امیدوارخواتین کی شکایات پر فہرستوں کا جائزہ لیا اور شکایات درست ثابت ہونے پر پہلی فہرستیں مسترد کر دیں، فہرستوں کا جائزہ لینے پر یہ ثابت ہوا کہ مخصوص نشستوں کے لیے ریجنل صدور کی سفارشات کو پس پشت ڈال دیا گیا، جمع شدہ فہرستوں میں حق دار خواتین کو نظر انداز جب کہ منظور نظر کو نوازا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لیتے ہوئے بابر اعوان کودوبارہ فہرستیں دینے کے قانونی پہلووٴں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ شکایات کے جائزے کے دوران مخصوص نشستوں کی فہرست بنانے میں عجلت بھی ثابت ہوئی ہے کیونکہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی کل 66 نشستیں ہیں لیکن پی ٹی آئی نے اپنی فہرست میں 67 نام دے دئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات