Live Updates

زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے میں عمران خان کا کیا کردار تھا،عمران خان نے خاموشی توڑ دی

جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ زلفی بخاری کا نام میں نے ای سی ایل میں سے نکلوایا ہے تو وہ ثابت کر دیں کہ میں نے وزیر داخلہ یا کسی اور بھی زلفی بخاری کا نام ہٹانے کے لیے فون کیا ہو،سربراہ تحریک انصاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 23:15

زلفی بخاری کا  نام بلیک لسٹ سے نکلوانے میں عمران خان کا کیا کردار تھا،عمران ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے میں عمران خان کا کیا کردار تھا،عمران خان نے خاموشی توڑ دی۔چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ زلفی بخاری کا نام میں نے ای سی ایل میں سے نکلوایا ہے تو وہ ثابت کر دیں کہ میں نے وزیر داخلہ یا کسی اور بھی زلفی بخاری کا نام ہٹانے کے لیے فون کیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست 2روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کی بنیاد یہ ہے کہ عمران خان کے دوست جو کہ برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت ہیں،انکا نام مبینہ طور پر ای سی ایل میں تھا۔جب عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے تو زلفی بخاری انکے ہمراہ تھے تاہم انہیں مبینہ طور پر ای سی ایل کا حصہ ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر روک دیا گیا اور انہیں باہر جانے نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے چن گھنٹوں بعد ہی زلفی بخاری کو وزارت داخلہ کی جانب سے کلئیر کر دیا گیا تو وہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے ۔اس اچانک کلئیرنس نے بہت سے سوالات کو جن دیا اور عمران خان کے مخالفین لٹھ لے کر ان کے پیچھے چل پڑے اور میڈیا پر بیٹھے تجزیہ کاروں کو بھی ایک نیا موضوع مل گیا۔اس معاملے پر عمران خان پر تنقید کا زور بڑھا تو تحریک انصاف کا بھی موقف سامنے آیا۔

اس کے پاکستان کے نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے زلفی بخاری کے بیرون ملک جانے پر خاموشی توڑ دی۔انکا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں نہیں تھا بلکہ بلیک لسٹ میں تھا ۔اس کے بعد زلفی بخاری نے عمرے کے لیے 30 دن کی مہلت مانگی تھی تا ہم انکو 6 دن کی مہلت دی گئی اور اس ضمن میں زلفی بخاری کی جانب سے بیان حلفی بھی جمع کروایا گیا تھا۔بعد ازاں زلفی بخاری نے بھی اس پر بات چیت کرترے ہوئے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں نہیں بلکہ بلیک لسٹ میں تھا حالانکہ ہمارے ہاں بلیک لسٹ کا کوئی تصور نہیں ہے۔

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکتسان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں سے نکلوانے والے پراپیگنڈا کو جھوٹا قرار دے دیا۔نجی ٹی وی پر دئیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ زلفی بخاری برٹش نیشنل ہے اور وہاں کاروبار کر رہا ہے ۔یہاں وہ پاکستان آیا تو یہاں اسکا نام بلیک لسٹ میں ڈالا ہوا ہے حالانکہ اسے اس بات کی خبر تک بھی نہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ زلفی بخاری کا نام میں نے ای سی ایل میں سے نکلوایا ہے تو وہ ثابت کر دیں کہ میں نے وزیر داخلہ یا کسی اور بھی زلفی بخاری کا نام ہٹانے کے لیے فون کیا ہے۔اس موقع پر عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چارٹرڈ طیارے پر سفر کرنا وی آئی پی کلچر نہیں ہے بلکہ عوام کے پیسوں کو اپنی ذات پر لگانا وی آئی پی کلچر ہے اور میں اس کے خلاف ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات