Live Updates

حکومت میں آئے تو اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائیں گے، عمران خان کا اعلان

اسد عمر ہماری حکومت کے وزیر خزانہ ہوں گے اور انہوں نے اس حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے، عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 22:32

حکومت میں آئے تو اسد عمر کو وزیر خزانہ بنائیں گے، عمران خان کا اعلان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسد عمر کو اپنی حکومت کا وزیر خزانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اسد عمر ہماری حکومت کے وزیر خزانہ ہوں گے اور انہوں نے اس حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے خود کو ذہنی طور پر انتخابات کے بعد اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی اٹھانے شروع کر دئیے ہیں۔

کچھ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جا نب سے اپنی حکومت کے پہلے 100دن کا پلان بھی عوام کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت کی 100دن کی ترجیحات کے حوالے سے تقریب میں خطاب کے دوران اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کے وزیراعظم بننے کے بعد ہاؤسنگ سکیم کے تحت 50 لاکھ گھربنائے جائیں گے اور یہ گھرحکومت نہیں پبلک سیکٹر ہی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ہاؤسنگ اورٹورازم کوفروغ دینے سے روزگارکے مواقع پیداہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت پہلے 100دن میں چار نئے سیاحتی مقامات کا اعلان کرے گی۔جن سے زرمبادلہ اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت کے 5سال میں ایک کروڑنئی نوکریاں پیداکریں گی۔ہمیں چھوٹی صنعتوں کوپیروں پرکھڑاکرکے نوکریاں پیدا کرنی ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کاجائزحصہ نہ دینیوالوں کوٹیکس نیٹ میں لائیں گے،ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے۔

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت میں آتے ہی ملک کے معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی بنالی ۔اس حوالے سے نجی ٹی وی کو دئیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود پاجکستان ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔اگر حکومت میں آئے تو بیرونی قرضوں کو سب سے پہلے نمٹائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ قرضوں سے ڈیل کیسے کیا جاتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم دو تہائی اکثریت حاصل کر لیں گے اور ہمیں کسی سے اتحاد نہیں کرنا پڑے گا۔اگر حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے اور انہوں نے اس حوالے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی تحریک انصاف شیریں مزاری کو وزارت خارجہ اور امین اسلم کو وزیر ماحولیات بنا نے کی نوید سنا چکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات