Live Updates

آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، حلیم عادل شیخ

پیر 18 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سال کے 2 ادوار میں پیپلز پارٹی نے سندھ کو کیا دیا صوبے کی عوام صاف پانی، صحت کی اچھی سہولتوں اور معیاری تعلیم سے محروم ہے، 6 کروڑ عوام کو گندا پانی پلانے والوں سے عوام کو کوئی امید نہیں ہے مگر انتخابات کے بعد عوام خوشحالی کا نیا دور دیکھے گی کیونکہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کو ہر صورت احتساب کرے گی اور ملک سے بدعوانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نون اور زرداری نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات