Live Updates

ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا، سعید غنی

شاہ محمود عمران نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں،نااہلیت کی وجہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی تھی،رہنما پیپلز پارٹی

پیر 18 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے بھگوڑے کو عمرکوٹ سے کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود عمران نیازی کو بیوقوف بناسکتے ہیں مریدوں کو نہیں،نااہلیت کی وجہ سے شاہ محمود سے وزارت خارجہ واپس لی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کی پارٹی میں عزت ہے قریشی کی پی ٹی آئی میں کوئی عزت نہیں۔جہانگیر ترین کے سامنے قریشی کی دال نہیں گلتی۔سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود سدا کے سیاسی خانہ بدوش ہیں،حضرت بہاول الدین کے مرید عمران کے غلام نہیںہیں جو شاہ محمود کو ووٹ دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات