Live Updates

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا

پیر 18 جون 2018 22:20

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔الیکشن 2018 سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کے منظر نامے میں پیپلز پارٹی کی مخالف تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان اتحاد ہوگیا۔

(جاری ہے)

جی ڈے اے رہنما ارباب رحیم نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب میں این اے 220 سے شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا سندھ کے عوام کو جاگنا ہو گا۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، ظلم اور ناانصافی کیخلاف لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عوام دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، لوگ لٹیروں سے تنگ آچکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات