سندھ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کہیں پر بھی تسلی بخش ماحول نظر نہیں آرہا، امیدوار این اے 242 گلوکار بیدل مسرور

پیر 18 جون 2018 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور پی ایس 100 کے امیدوار محبوب عباسی اور این اے 242 کے امیدوار سندھ کے نامور گلوکار بیدل مسرور نے کہا ہے کہ سندھ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کہیں پر بھی تسلی بخش ماحول نظر نہیں آرہا، یہی صورتحال پی ایس 100 اور این اے 242 کی بھی ہے جہاں پر پینے کے پانی سمیت تعلیم، صحت، ڈرینیج اور سیوریج سسٹم ودیگر بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،محبت اور امن کا پیغام عام کرنے کے لیئے خوشحال سندھ اور مستحکم پاکستان کے لیئے جدوجہد کو اولین ترجیح ہے، اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی بجائے عوام دوست لوگوں کا ساتھ دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے تیسرے روز مخدوم بلاول کے حسنین ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محبوب عباسی اور بیدل مسرور نے مزید کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے سندھ کے 15 سے زائد قومی اور40 سے زائد صوبائی حلقوں پر اپنے امیدوار وں کو میدان میں اتارا ہے،اس سلسلے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی پی ایس 100 اور این اے 242 پر ہمیں امیدوار نامزد کیا ہے، ہمارے فارم بحال ہو چکے ہیں اور اب انہی حلقوں پر کار کے نشان سے بھرپور الیکشن لڑیں گے، بیدل مسرور اور محبوب عباسی نے کہا کہ سندھ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو کہیں پر بھی تسلی بخش ماحول نظر نہیں آرہا ہے، یہی صورتحال پی ایس 100 اور این اے 242 کی بھی ہے جہاں پر پینے کے پانی، تعلیم، صحت، سیوریج اور ڈرینیج سسٹم سمیت انسانی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں،جس کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہے، کراچی شہر میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جس کا ذمیوار پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے نمائندے ہیں جنہوں نے گذشتہ 70 سے کرپشن بدامنی گروہی مفادوں کی سیاست کرکے یہاں کے علاقوں اور عوام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، اور یہی پارٹیاں لسانی نفرتیں پیدا کرکے اپنا راج قائم کرنے کی ناکام کوششیں کرتی رہی ہیں، ہم انہی حلقوں پر تعلیم ،صحت سمیت بنیادی سہولیات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اب محبت اور امن کا پیغام عام کرکے خوشحال سندھ اور مستحکم پاکستان کے لیئے جدوجہدکریں گے، اس کے علاوہ خراب حکمرانی کے خلاف ماضی کی طرح ہمیشہ عملی کردار ادا کرنے کا عزم کرتے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کے بجائے عوام دوست نمائندے منتخب کرکیااپنے علاقوں کے مسائل کو حل کرانے میں بھرپور کردار کریں۔