بلوچستان وخیبر پختونخوا میں دینی جماعتیں حکومت بنائینگی، عوام دینی جماعتوں پراعتماد کرکے مسائل کوحل کریگی

جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ کاخطاب

پیر 18 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان وخیبر پختونخواہ میں دینی جماعتیں حکومت بنائیگی عوام دینی جماعتوں پراعتماد کرکے مسائل کوحل کریگی اسلام سے محبت کرنے والوں کو متحد ہونا ہوگا دینی ووٹر یکجاہوگی تو سیکولربے دین قوتوں کا راستہ روکاجاسکتا ہے د ینی جماعتوں کاایک پلیٹ فارم سے انتخابات لڑنابڑی تبدیلی کاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

قوم ان سیکولراورلادین افراد کومستردکردے جنہوں نے 70برسوں سے ملک وقوم کو لوٹا اور ایسے اقدامات کیے جو اللہ اور اس کے رسولؐ کی ناراضگی کاباعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اسلام کے سوا سب کچھ چلا رہا ہے اسلام کو بطور نظام ایک دن کیلئے بن نافذ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے بدامنی ،معاشی معاشرتی مسائل ،بے روزگاری نے عوام کو بے حال کر دیا ہے منتخب نمائندے صرف کرپشن کرنا جانتی ہیں سیکولر دین طبقات نے پاکستان واسلام کے درمیان فاصلے پید اکیے اور یہی ہمارے دشمن چاہتے ہیں اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلاکیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

فحاشی وعریانی کوفروغ دے کر ہماری نوجوان نسل کو بے راہ روی کی دلدل میں دھکیلاجارہا ہے اوراسے دین سے دورکیاجارہاہے۔اگر ہم نے اسلام اور ملک دشمن قوتوں کاراستہ نہ روکا توہمارامعاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کاشکار ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کویقینی بنانے کے لیے نظام مصطفیؐ کانفاذ کیاجائے۔2018کے عام انتخابات میں عوام دیانتدار قیادت کو موقع فراہم کریں۔

ملک کو چوروں،لٹیروں ،ڈاکو ئوں،ٹیکس چوروں،ظالم جاگیرداروں،سرمایہ داروں اوروڈیروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔پاکستان کی85فیصد نوجوان ملک میں شریعت کانفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساری دنیا کی طاغوتی قوتیں مسلمانوں کی وحدت اور قوت سے نالاں ہیں اور وہ مسلمانوں کیخلاف سازشیں کررہی ہیں۔انشاء اللہ وہ کبھی اپنے مذموم عزائم اور مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گی۔