Live Updates

اسلام ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 18 جون 2018 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عید سعید رب کریم کی طرف سے اپنے ان بندوں کیلئے انعام ہے جو رمضان کا مہینہ اطاعت خداوندی میں بسرکرتے ہیں اور ایمان و احتساب کے ساتھ سارے روزے رکھتے ہیں۔اسلام ہرطرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے، دنیا بھر میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر خود مسلمان ہیں مسلم حکمرانوں کو متحد ہوکر قرآن وسنت کی روشنی میں نئی اسٹریٹجی ترتیب دینا ہوگی تاکہ اسلام دشمن سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔

امیدوار وذمہ دار انتخابات کی تیاریوںوسرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں ۔جماعت اسلامی کے ووٹرزایم ایم اے کے امیدواروںکی جیت میں اہم کردار ادا کریگی ۔رمضان المبارک اورعید کے موقع پرتاجر برادری نے مصنوعی ظالمانہ مہنگائی پیدا کرکے اپنے کاروبار ورزق سے برکت ختم اور عوام کیلئے مشکلات پیدا کر دی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے عید الفطر کے موقع پراپنی رہائش گاہ پر ملنے والوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی میں وفاق کیساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدارمیں شا مل طبقات برابر کے شریک ہیں ۔

منتخب ہوکر عوام کو ان کی حالت پر چھوڑدینے کاوقت گزرگیا عوام انتخابات میں باکردار دیانت دار اور دین طبقا ت کا ساتھ دیں ووٹ استعال کرتے ہوئے امیدوار کی کارکردگی ،ایمانداری ودیانتدار ی کو مدنظر ضروررکھیں۔بدقسمتی سے ووٹرزذات برادری ،عارضی مالی مفادکو ویکھ کر مستقبل کو خراب کردیتے ہیں جو مناسب نہیں۔ووٹرزکو مسائل کے حل کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کے تصادم میں چودہ سو سال پہلے بدر کے میدان میں اسلامی تہذیب بت پرستوں ،آتش پرستوں یہودی و نصرانی تہذیب پر اپنی برتری ثابت کرچکی ہے ،مغرب دلائل کی میز پر اپنا مقدمہ ہار چکا ہے اسی لئے اب وہ جدید اور مہلک ہتھیاروں سے لاکھوں انسانوں کو قتل کرکے دنیا کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام اور مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک دے ۔

دنیا تہذیبوں کے تصادم سے بچنا چاہتی ہے تو اسلام دشمنی ترک کرکے جیو اور جینے دو کے اصول پر چلے ۔ افغانستان وپاکستان میں دشمن دہشت گردی کر رہا ہے ملک میں عوام وفوج کے درمیان جبکہ افغانستان وپاکستان کے عوام کے درمیان میں سازشیں ونفرتیں پیدا کی جارہی ہیں جودونوں برادر اسلامی ممالک کے عوام اور خطے کیلئے ٹھیک نہیں کرپٹ حکمرانوں کی عیاشیوں نے عوام سے جینے کا حق چھین رکھا ہے۔ غربت،بے روزگاری، مہنگائی اور مشکلات کے انبار نے عید کی حقیقی خوشیوں سے محروم کردیا ہے، جماعت اسلامی کرپشن کے خاتمے اور ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، عوام اگر سکھ چین چاہتے ہیں تو اس تحریک کا حصہ بننا ہوگا ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات